خوشحال میاں بیوی نے ایک ساتھ خود کشی کر لی، مرنے سے پہلے بہوکاساس کو واٹس ایپ پیغام،میاں بیوی نے خودکشی کی وجہ نہیں بتائی،تحقیقات جاری

نئی دہلی : بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی نے ایک ساتھ خودکشی کرلی، خودکشی سے پہلے بہو نے ساس کو واٹس ایپ پیغام میں اپنے خودکشی کرنے کا پیغام بھیجا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہاکہ 28 سالہ ارپیتا اور 30سالہ موہیت نے دو سال پہلے گھر والوں کی پسند سے شادی کی تھی، دونوں دہلی کے علاقے گوندپوری کے فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے اور خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ خودکشی سے پہلے ارپیتا نے اپنی ساس کو واٹس ایپ پیغام میں لکھا کہ وہ اور اس کا شوہر خودکشی کررہے ہیں لیکن خودکشی کی وجہ نہیں لکھی ، پیغام صبح 4 بجے کیا گیا تھا جو ساس نے کئی گھنٹوں بعد دیکھا اور پولیس کو آگاہ کیا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 فروری 2018

Share On Whatsapp