بھارت ، بینڈ باجے سے تنگ ،رات 7بجے کے بعد بارات پر پابندی عائد ، خلاف ورزی پر 10ہزار روپے جرمانہ

بنگلور : بھارتی شہر بنگلور میں بینڈ باجے کے شور سے تنگ آ کررات 7بجے کے بعد بارات پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی کرنیوالوں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں شادی کی تقریبات کے دوران نوجوانوں کی طرف سے بینڈ باجے اور بلند آواز کی میوزک سے تنگ آکر بیل گاوی کے گائوں والوں نے شام 7بجے کے بعد بارات نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 10ہزار روپے جرمانے طے کیا۔واضح ہو کہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران بینڈ باجے اور اونچی آواز میں گانے بجانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جس کے بعد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہاں کے کسانوں کا ذریعہ معاش کاجو کی کاشت کاری ہے۔یہاں کے نوجوان شراب کے عادی ہیں۔یہاں کی خواتین نے شراب پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے پنچایت دفتر کے سامنے دھرنا دیا جس پر پولیس کارروائی کے بعد 70فیصد نوجوانوں اس لت سے باز آگئے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp