متحدہ عرب امارات نے بھیک کی روک تھام کے لیے وفاقی قانون کی منظوری دے دی
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے بھیک کی روک تھام کے لیے وفاقی قانون کی منظوری سے دی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق اگر متحدہ عرب امارات میں کوئی بھی شخص بھیک مانگتا ہوا پایا گیا تو 5000 درہم جرمانے کے ساتھ 3 ماہ تک جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ کے ایسے افراد جو کہ ریاست میں بھکاریوں کے ریکٹ کو چلاتے ہوئے پائے گئے انھیں 10،000درہم جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور چھ ماہ تک جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ وفاقی قومی کونسل نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ریاست کو بھکاریوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے یہ قانون رمضان کے مہینے سے نافذالعمل میں آئے گا ۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018