UAE Takes Irani Plane In Custody

متحدہ عرب امارات کا ہنگامی ایکشن، ایرانی طیارہ تحویل میں لے لیا

ابو ظہبی : اماراتی افواج نے یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں اماراتی افواج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ یمن میں اماراتی افواج نے ایرانی ساختہ طیارہ قاصف 1روکا ہے جو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جارہاتھا۔ امارات کے راڈار میں طیارے کا انکشاف ہوا تو فوری طور پر طیارے پر قابو پالیا گیا۔طیارہ یمن کی دستوری حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقہ کے قریب تھا اور مسلح ملیشیا کو دھماکہ خیز مواد پہنچا رہا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp