بھارت میں باراتیوں سے بھرا ٹرک پل سے گرگیا، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی،بیشترکی حالت تشویشناک

نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں باراتیوں سے بھرا ٹرک پل سے گرنے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹرک ایک پٴْل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک ایک پٴْل کی حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد 20 میٹر نیچے دریا کی خشک گزرگاہ میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس افسر وشال شرما کے مطابق 21 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp