New System To Spot Parking Violations In Dubai

پارکنگ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے دبئی میں نیا سسٹم متعارف کرا دیا گیا

دبئی : دبئی روڈ اور ٹراسپورٹ اتھارٹی نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے پارکنگ فیس کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے لیے ایک نیا سمارٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ نیا سسٹم دبئی ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کے اوپر نصب کیا گیا ہے جس کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے پولیس آفیسرز پارکنگ میں کھڑی ہوئی گاڑیوں کی اسکیننگ کے لیے استعمال کریں گے اور اس سے پولیس آفیسرز گاڑی سے باہر نکلے بغیر پارکنگ فیس کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کر سکیں گے ۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارت کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مصنوعی ذہانت کے ادارے کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں اور دیکھیں کہ نئے سسٹم پر مشتمل یہ گاڑیاں کیسے کام کریں گیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp