سعودی عرب ، عمرے کے بعد ریاست میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر رہنے والوں کے لیے سخت سزاوں کا اعلان کر دیا گیا
ریاض : محکمہ پاسپورٹ نے ریاست میں آنے والے ان تمام عمرہ زائرین کے لیے سزاوں کا اعلان کر دیا ہے جو کہ عمرہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں غیر قانونی طور رہائش پذیر رہتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر عمرہ زائرین کو 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہوگی۔محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام عمرہ زائرین سے درخواست بھی کی ہے کہ عمرے کی معیاد ختم ہوتے ہی اپنی ریاستوں کو واپس چلے جائیں ۔ انہیں مملکت میں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کو عمرہ ویزہ مدت کے دوران مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ کسی چوتھے شہر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018