61% Of Saudi Women All Set To Take The Wheel In June

61 فیصد سعودی خواتین نے جون میں گاڑی چلانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں

ریاض  : سعودی عرب میں 61 فیصد سعودی خواتین نے جون میں ڈرائیونگ کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ پیر کو ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں کیے جانے سروے " احتیاط سے گاڑی چلائیں "سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق صرف 9 فیصد سعودی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ ڈرائیونگ کریں گی یا نہیں ۔ 48 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ آفس ڈرائیو کرکے جائیں گی جبکہ 18 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو خود اسکول سے لینے جائیں گی۔
41 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ سڑک پر گاڑی لے جانے سے خوفزدہ ہیں اور 31 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انھیں خود سے ڈرائیونگ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی جبکہ 27 فیصد خواتین نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی ڈرائیور رکھے ہوئے ہیں ۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50 فیصد سعودی خواتین ٹریفک قوانین سے واقف ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp