Saudi Arabia Likely To Earn 26 Billion Riyals From Value Added Tax

غیر ملکیوں پر عائد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نے سعودی حکومت کو مالا مال کر دیا

ریاض : سعودی محکمہ زکوٰة و آمدنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے،بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰة و آمدنی کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے 26ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔ یہ آمدنی سعودی حصص مارکیٹ "تداول"میں رجسٹرڈ 127کمپنیوں کی خدمات اور مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حاصل ہو گی۔
بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ مذکورہ کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 526ارب ریال تک ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 29فیصد آمدنی سابک کمپنی سے ہو گی۔ اس سے 7.5ارب ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول ہو گا۔ سعودی مواصلاتی کمپنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والی دوسری بڑی کمپنی ہو گی جس کی آمدنی 2017ئ میں 50ارب ریال سے زیادہ ہوئی۔ 2018ئ میں اس سے ویلیوایڈڈ ٹیکس 2.537ارب ریال تک وصول کیا جا سکے گا۔ تیسرے نمبر پر سعودی بجلی کمپنی ہے۔ اس سے وصول کیا جانے والا ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایس ٹی سی سے صرف 7ملین ریال کم ہو گا۔ یہ کمپنی 2.53ارب ریال ویلیوایڈڈ ٹیکس ادا کریگی۔ یہ اعداد و شمار 2017 ئ کے جاری کردہ نتائج کی بنیاد پر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp