The Risk Of Heart Attack In A Cigarette Daily Drinker Decreases By 50% Instead Of Twenty, Medical Experts

بیس کی بجائے ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورہ کے امکانات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں، طبی ماہرین

پیرس ۔ : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 20 سگریٹ روزانہ کی بجائے ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورہ کے امکانات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں ۔حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ایلن ہکشا نے گذشتہ ادوار کی مطالعاتی تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگر کوئی 20 سگریٹ روزانہ پینے کی بجائے صرف ایک سگریٹ روزانہ پینا شروع کردے تو اس میں کوئی بیماری لاحق ہونے کے امکانات 1/20 یا دیگر الفاظ میں 5 فیصد کم ہو جاتے ہیںاور یہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان کے حوالہ سے ہے ۔
تاہم دل کے دورہ اور دماغ کی شریان پھٹنے کے حوالہ سے یہ درست نہیں ہے ۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ کی ایک ڈبی روزانہ پینے والوں کی بجائے ایک سگریٹ روزانہ پینے والوں میں دل کے دورہ کے امکانات 50 فیصد کم ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے سگریٹ نوشی میں بتدریج کمی کرنے والوں کی لازمی طور پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہرسال 70 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جنوری 2018

Share On Whatsapp