رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیونس کی سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں23 فیصد اضافہ

تونس۔4 اپریل : تیونس نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اس کی سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں23 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ آمد ہے۔وزیر سیاحت سلمیٰ لومی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران سیاحت کے شعبے کی آمدنی 457 ملین دینار (188 ملین ڈالر) رہی جو 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی 371 ملین دینار (153 ملین ڈالر) سے 23 فیصد زیادہ ہے۔
سلمیٰ لومی نے کہا کہ 2015 ء میں قومی عجائب گھر میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں ہلاکتوں کے بعد سیاحوں کی جانب سے عدم دلچسپی کی صورتحال تھی تاہم اب امن کی بحالی کے بعد یہ شعبہ بہتری کی جانب ہے۔انھوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال ملک میں آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 اپریل 2018

Share On Whatsapp