Take A Tour Inside Saudi Crown Prince's Office

سعودی تاج پوش شہزادے کے دفتر کے اندرونی مناظر

ریاض : سی بی ایس کی نیوز اینکر نورہ او ڈونل کو 60 منٹ کا انٹرویو دینے کے بعد سعودی تاج پوش شہزادے نے ریاض میں نورہ او ڈونل کو اپنے دفتر لے گئے اور اندر سے سارے مناظر دکھائے کہ وہ کہاں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور اندر نے انکا دفتر کیسا دکھتا ہے۔ دفتر کو دیکھتے ہوئے نورہ نے شہزادے سے پوچھا کہ کیا یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ اپنی ساری رات گزارتے ہیں جس پر شہزادے نے جواب دیا کہ انکے اس دفتر میں تمام وزیر اپنے سارے دن کے کام کے بعد آرام کرنے کے لیے کچھ وقت گزارتے ہیں۔
دفتر کا فرش نہایت ہی شاندار تھا اور کمرے کا فرنیچر ہر ایک کی توجہ کو مرکز بننے والا تھا۔ العربیہ نیوز کے مطابق تاج پوش شہزادہ دوپہر میں دفتر آتے ہیں اور رات گئے تک اپنے دفتر میں ہی رہتے ہیں۔ نورہ نے شہزادے کے ساتھ عوامی انویسٹمنٹ فنڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp