Schools In Uk Evacuated On Emergency Bases

بموں سے اڑانے کی دھمکی‘ برطانیہ کے 400 سے زائد سکول خالی کرالئے گئے‘ طلباء میں خوف و ہراس

لندن ۔ : بم سے اڑانے کی دھمکی پر انگلینڈ کے 400 سے زائد سکول خالی کرا لئے گئے۔ طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن‘ مانچسٹر اور نارتھ یارکشائر سمیت مختلف شہروں کے سکولوں کو ایک بوگس ای میل بھجوائی گئی کہ اگر انہوں نے مطلوبہ رقم ادا نہ کی تو اسے بم سے اڑا دیا جائے گا۔ خوف کے باعث 400 سے زائد سکول طلباء سے خالی کرا لئے گئے لیکن پولیس نے چھان بین کے بعد بتایا کہ یہ محض ایک افواہ تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp