Kurds Announces Begining Of New War Against Turkish Forces

ترک فوج کیخلاف گوریلا جنگ کے آغاز کا اعلان

دمشق۔ : شامی کردوں نے کہا ہے کہ اب عفرین کی لڑائی کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے، جب ترک فورسز نے حامی ملیشیا گروہوں کے تعاون سے شمالی شام کے شہر عفرین کا قبضہ سنبھال لیا ہے۔ اس علاقے کی کرد انتظامیہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اب جنگجو براہ راست لڑائی کے بجائے گوریلا جنگ شروع کریں گے۔ عفرین ایگزیکٹیو کونسل کے شریک چیئرمین عثمان شیخ عیسیٰ نے کہا کہ ان کی فورسز علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں اور ترک اہداف کو نشانہ بنائیں گی۔ دو ماہ کی لڑائی کے بعد ترک فورسز گزشتہ روز عفرین میں ان کرد باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 مارچ 2018

Share On Whatsapp