ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی کوالیفائرز برائے یوتھ اولمپکس کیلئے 9 رکنی قومی ٹیم سمیت 4 اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 9 رکنی اسکواڈ میں اویس ارشاد (گول کیپر)، وقاص احمد (کپتان)، علی رضا، (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، عبدالرحمان، اویس امین اور ابرار احمد شامل ہیں۔واضح رہے ایونٹ 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ کے شہربینکاک میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائرز میں 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے دو ٹاپ ٹیمیں رواں برس 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والی یوتھ اولمپکس میں ایشیا کی نمائندگی کریں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp