ہر ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہی ہے، سنگاکارا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کولمبو : سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران میدان میں اترنے والی ہر کرکٹ ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہی ہے۔ایک کالم میں کمار سنگاکارا نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ایک ایسی برائی ہے جسے کئی برس تک فری پاس ملا رہا، ہر ٹیم اس میں ملوث رہی، کمارسنگاکارا اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی پلیئرز کی جانب سے سامنے آنے والا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کوئی پہلا واقعہ ہے۔کمار سنگاکارا نے کہا کہ منتظمین بھی کھلاڑیوں کی حرکتوں سے آگاہ تھے، انھیں بھی ذمہ داری قبول کرنا چاہیے، سنگاکارا نے آئی سی سی سے اس سارے معاملے کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018

Share On Whatsapp