آئی پی ایل میں جواریوں کی چاندی …غیر قانونی شرطیں لگانے پر 3گرفتار
نئی دہلی : آئی پی ایل کیساتھ جوئے کا تعلق نہ ٹوٹ سکا، گزشتہ روز پولیس نے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی شرطیں لگانے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایک گھر سے آن لائن سنڈیکیٹ چلا رہے تھے۔پولیس کے ایک سینئر اہلکار یودبھیر سنگھ نے بتایا ہم نے ممبئی انڈینز اور دہلی ڈ یر ڈیویلز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران شرط لگانے والے تین افراد کو گرفتار کیا تھا، گرفتار کئے جانیوالے افراد اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ وہ پہلی بار یہ کام کر رہے ہیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ وہ لوگ7اپریل سے ایسا کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی شہر حیدر آباد اور مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آئل پی ایل کے 11 ویں سیزن کے پہلے دو ہفتوں کے دوران کئی جوا مافیا کو پکڑا ہے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 18 اپریل 2018