وقار یونس ایئر پورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ہونیوالی چیکنگ ذہنی امتحان ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغما میں وقار یونس نے ایئر پور ٹ پر ایک گھنٹہ چیکنگ میں پھنسے رہنے کا غصہ انتظامیہ پر نکالتے ہوئے کہاکہ ’’ایئر پور ٹ کی چیکنگ ذہنی امتحان ہے،سکیورٹی ، امیگریشن ، چیک ان،پاسپورٹ کنٹرول اور اس سب کے بعد جب آپ سو چ رہے ہوتے ہیں کہ اب یہ سب ختم ہوگیا تو ایک اور سکیورٹی کنٹرول آجاتا ہے ،مجھے اس سب امتحانات سے گزرنے میں ایک گھنٹہ لگا،لاہور ایئر پورٹ اتنی زیاد ہ ٹریفک کیلئے بہت چھوٹا ہے‘‘

تاریخ اشاعت : منگل 17 اپریل 2018

Share On Whatsapp