بنوں،ڈپٹی کمشنر نے آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کر دیا

بنوں : ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کر دیا افتتاحی میچ یونائٹڈ فٹ بال کلب سرائے نورنگ اور الیون سٹار بنوں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ دو،دو گول سے برابر رہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسرار بنگش،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ،حفیظ قریشی،انٹر نیشنل امپائر نظام الحق،پیر برکت علی شاہ صدر ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن ،ماسٹر ریاض ودیگر سابقہ اور موجودہ فٹ بال کھلاڑی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بال کو کک لگاکر آل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا قبل ازیں سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کو روایتی پگڑی اور پھولوں کے ہار پہناکر ان کا استقبال کیا جبکہ جمناسٹک کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عوام کھیلوں سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور ہر قسم کے خالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے بنوں کے عوام بہادری،کھیل دوستی اور مہمان نوازی کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں آج اگر بنوں میں امن بحال ہوا ہے اور کھیلوں کے میدان پھر سے آباد ہوئے ہیں تو یہ بنوں کے عوام،پولیس اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اُنہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ضلعی انتظامیہ نوجوان کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی جاری رکھیں گے اور دستیاب وسائل کے اندر کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp