بنوں، آل بنوں کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل سنٹینئل کرکٹ اکیڈمی نے جیت لیا

بنوں : آل بنوں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیافائنل میچ سنٹینئل کرکٹ اکیڈمی نے جیت کر ٹورنمنٹ اپنے نام کر لیا گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں ضلعی سپورٹس انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار بنوں کے مقام پر ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کل دس کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنٹینئل کرکٹ کلب اور الکوثر کرکٹ کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر ولی آیاز خان ایڈوکیٹ تھے میچ میں سپورٹس آفیسر میر زاہد شاہ، وقار نیاز خان ایڈوکیٹ، ضلعی سپورٹس آفیسر کوہاٹ ذیشان خان، ڈی سی اے چیئرمین ریاض خان، منیجر الکوثر کرکٹ کلب فلک ناز خان، سینٹینئل کرکٹ اکیڈمی کے منیجر محمد مصطفی، ہیڈ کوچ اختر نواز خان، منیجر حکمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے الکوثر کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 116 رنز بنائے جس کے مقابلے میں سینٹینئل کرکٹ کلب کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کرکے فائنل میچ کو اپنے نام کر لیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی ولی آیاز خان ایڈووکیٹ نے ونر اور رنر ٹیم کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور کٹس تقسیم کئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp