بورے والا،نواحی گاؤں 499ای بی آل پنجاب ینگ سٹار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دو میچ کھیلے گئے

بورے والا : نواحی گاؤں 499ای بی آل پنجاب ینگ سٹار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں دو میچ کھیلے گئے،پہلا میچ اللہ توکل فٹبال کلب اور بابا منظور فٹبال کلب کے مابین سکول کی گراؤنڈ میں کھیلا گیا،جس کو توکل فٹبال کلب نے صفر کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا،دوسرا میچ الفیصل فٹبال کلب 507ای بی اور بسمہ اللہ فٹبال کلب 505ای بی کے مابین کھیلا گیا جسے الفیصل فٹبال کلب نے صفر کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیامیچ کے مہمان خصوصی میاں غلام حسین وٹواور ملک محمد بوٹا تھے ریفری کے فرائض محمد ارشد اور محمد شفیق نے سر انجام دیے اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری میاں محمد منصب جوئیہ ،محمد اکرم شاہ ،میاں افتخارنکودریہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے #

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp