UrduPoint Takes The Lead In Providing Best Coverage Of PSL 2018

اردو پوائنٹ سب پر بازی لے گیا

پاکستان اور دنیا کے دیگر کئی ممالک کے کروڑوں شائقین کرکٹ کیلئے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو لمحہ بہ لمحہ، مکمل اور بھرپور کوریج دے کر ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی، خصوصی اور بھرپور کوریج کے معاملے میں مین اسٹریم میڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور : نجی اخبار پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو ریکارڈ ساز کوریج دے کر سب پر بازی لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تیسرے برس ایک بہتر اور مزید بڑا برینڈ بن کر ابھرا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی میں بھرپور کامیابی کیساتھ منعقد کروائے گئے۔ جہاں اس ٹورنامنٹ کو پاکستان اور دنیا کے دیگر ٹی وی چینلز نے اپنے لامحدود وسائل کے باعث بھرپور کوریج دی، وہیں پاکستان کی سب سے بڑی، سب سے بہترین، سب سے مقبول اور عوام کی پسندیدہ ویب سائٹ نجی اخبار بھی پیچھے نہ رہی۔
نجی اخبار نے اپنے محدود وسائل کے باوجود پاکستان اور دنیا کے دیگر کئی ممالک کے کروڑوں شائقین کرکٹ کیلئے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو لمحہ بہ لمحہ، مکمل، بھرپور اور سب سے بہترین کوریج دے کر ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی۔ نجی اخبار اپنے محدود وسائل کے باوجود پاکستان سپر لیگ کو بھرپور کوریج دینے کے معاملے میں مین اسٹریم میڈیا پر بھی بازی لے گیا۔
نجی اخبار کے نمائندوں نے دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر کئی شہروں میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے میچز اور دیگر لمحات سے کروڑوں شائقین کرکٹ کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔ نجی اخبار کی جانب سے مسلسل 32 روز تک پاکستان سپر لیگ کی سینکڑوں خصوصی ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین کرکٹ تک پہنچائی گئیں۔ اس خصوصی کوریج میں میچز کے دوران میدان سے براہ راست ویڈیو سمیت مختلف مواقعوں اور جگہوں پر بنائی گئی سینکڑوں ریکارڈڈ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کیلئے نجی اخبار کی جانب سے بنائی گئی کئی ویڈیوز کو فی ویڈیو 1 سے ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد افراد نے براست دیکھا۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کیلئے نجی اخبار کی خصوصی کوریج کو کل 1 کروڑ سے بھی زائد افراد نے دیکھا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ نجی اخبار نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپر لیگ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو ریکارڈ ساز اور منفرد کوریج فراہم کرکے ایک نئے ٹرینڈ کی بنیاد رکھ دی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp