یورپین چیمپئنز لیگ؛ بارسلونا نے روما کو شکست دیدی

بارسلونا : یورپین چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے روما کو چار ایک سے ہرا دیا، جبکہ لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو تین صفر سے شکست دے دی۔چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا نے روما کو 1-4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 0-3 سے شکست دی۔چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا کے لیے پہلے دو گول حریف ٹیم روما نے کیے۔
ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹج لیے بارسلونا نے تیسرا گول کھیل کے انسٹھویں منٹ میں کیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں سواریز نے گیند جال میں پھینکی تو میچ چار ایک سے میسی الیون کے نام ہوگیا۔انگلش کلبز کے درمیان سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ چھڑی تو لیور پول نے پہلے اکیتس منٹمیں ہی میچ کا فیصلہ کردیا۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف پہلا گول بارہویں، دوسرا بیسویں اور تیسرا اکتسویں منٹ میں کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp