پہلی اعجاز فاروق ٹی 20 چیمپئن شپ : ایس پی ایس کلب فیصل آباد نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور۔6 اپریل : ایس پی ایس کلب فیصل آباد نے زین کرکٹ کلب فیصل آباد کو سات وکٹوں سے شکست دیکر پہلی اعجاز فاروق ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ، بوہڑاں والی گرائونڈ فیصل آباد میں ہونے والے اس میچ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سٹار آف سپنر سعید اجمل نے بھی زین کرکٹ کلب کی نمائندگی کی ، زین کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے، عدیل احمد نی61، ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل اور حسن علی نے 22,22 رنز بنائے ، ایس پی ایس کلب کی طرف سے ریحان اور ارسلان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں ایس پی ایس کلب نے تین وکٹوں کے نقصان پر 17.2اوورز میں 157نزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کی ، نوجوان بلے باز آصف علی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 80، سلمان علی نے 32 اور نوید اصغر نے 18رنز بنائے ، زین کرکٹ کلب کی طرف سے احمد نعمان نے دو اور سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، میچ میں عمدہ بلے بازی پر ایس پی ایس کلب کے بلے باز آصف علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp