پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 9 اپریل سے شروع ہوگی

لاہور : پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 9 اپریل سے سکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ میں شروع ہوگی۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سنائب صدر طارق فاروق رانا کے مطابق چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ رائونڈ 9 اپریل کو ، مین رائونڈ 11 اپریل کو جبکہ فائنل 14اپریل کو ہوگا۔ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15 کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
طارق فاروق رانا کا کہنا تھا کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کی ہدایت پر یہ ٹورنامنٹ کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد جونیئر بوائز کی سکواش کو بہتر کرنا ہے۔ جونیئر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں 32 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے مین رائونڈ میں 16 کھلاڑی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ کی پرائس منی ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ طارق فاروق رانا کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن کے کیلنڈر کا حصہ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp