Javed Akhtar Trolled By Pakistanis

معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کی آفریدی پر تنقید ،پاکستانیوں نے انہیں ”آئینہ “ دکھا دیا

لاہور : مایہ ناز سابق قومی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے صرف ایک ٹویٹ نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایک کے بعد ایک بھارت کی معروف شخصیات کی جانب سے آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی کرکٹرز گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کے بعد اب ہندوستان کے معروف نغمہ نگار، شاعر اور سکرین رائٹر جاوید اختر کا بھی شاہد آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
جاوید اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پیارے شاہد آفریدی، جیسا کہ آپ ایک پرامن جموں و کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ ہوں، تو برائے مہربانی کیا آپ اس معاملے کو دیکھیں گے کہ پاکستانی دہشت گردوں کی دخل اندازی ختم ہو اور پاک فوج ٹریننگ کیمپ ختم کر کے علیحدگی پسند عناصر کی حمایت بند کرے، ایسا کرنے سے مسئلے کے حل میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔
جاوید اختر کی یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتیوں نے ایک مرتبہ پھر زہر اگلنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے وطن اور کشمیری بھائیوں کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے۔عامر عارف نے لکھا ”ممبئی میں گھر خریدنے کیلئے بے دھڑک قدم اٹھا لیا“
ایک اور صارف نے لکھا کہ ” کوشش اچھی تھی لیکن بھارتی پھر بھی آپ کو ممبئی میں کوئی فلیٹ خریدنے نہیں دیں گے “
ایک اور صارف نے لکھا کہ ” فلیٹ تو پھر بھی نہیں ملے گا “ ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp