Why Ramiz Raja Was Thrashed By Imran Khan, Despite Making A Century - Ramiz Raja Shares An Interesting Incident

سنچری بنانے کے باوجود عمران خان سے گالیاں کیوں پڑیں ،رمیز راجہ نے بتا دیا

لاہور : سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سنچری بنانے کے بعد بھی کپتان عمران خان سے ’گالیاں‘ پڑنے کا ایسا دلچسپ واقعہ سنایا جس سے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”جب کوئی بلے باز اچھی بیٹنگ نہیں کر رہا ہوتا تھا یا بلے باز حالات کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پارہا ہوتا تھا تو ڈریسنگ روم سے اسے ’گلوز‘ بھجوا دئیے جاتے تھے یعنی ہدایات دی جاتی تھیں۔
رمیز راجہ کے مطابق بھارت کیخلاف جے پور میں میچ کی پہلی اننگز میں وہ اچھی خاصی بیٹنگ کر رہے تھے اور انکا سب سے زیادہ سکور تھا، گیند بہت زیادہ سپن ہو رہا تھا،وہ سویپ شاٹ مار رہے تھے اور بال ٹاپ ایج ہو رہی تھی جب انہوں نے دیکھا کہ بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر آ رہا ہے،اس وقت انہوں نے سوچا کہ باقیوں کا تو 10،10 سکور ہے اور میں تو 40 پر کھیل رہا ہوں تو پھر یہ کیوں آ رہا ہے؟ کھلاڑی نے میرے پاس آ کر کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کبھی بھی آﺅٹ ہو جائیں گے، آپ جو سویپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس پر آﺅٹ ہوسکتے ہیں ، یہ نہیں کھیلنی اور یہ کہہ کر وہ واپس چلا گیا۔
رمیز راجہ کے مطابق انہوں نے اس اننگز میں سنچری بنائی جس کے بعد بھارت نے دوسرا گیند لیا۔ کپل دیو نے گیند کروائی جس پر وہ آﺅٹ ہوکرپویلین کی جانب چل پڑا، وہ ابھی ڈریسنگ روم سے کافی پیچھے تھے کہ دروازے سے گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں،انہوں نے حیران ہو کر سوچا کہ سنچری کرنے کے باوجود بھی گالیاں کیوں پڑ رہی ہیں، اب ایسی آوازیں آرہی تھیں کہ ’تمہاری بھی کلب والی ذہنیت ہے، 100کیا اور آﺅٹ ہو گئے اور وہ بھی اس فوکر باﺅلر سے۔“ یہ تو مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور غصہ بھی اس بات پر ہی تھا کہ میں کپل دیو سے کیوں آﺅٹ ہوئے“۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp