Rabada Out For Three Months With Injury

سیاہ فام جنوبی افریقن بائولر کگیسوربادا آئی پی ایل سے بھی باہر

جوہانسبرگ۔ : سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسوربادا فٹنس مسائل کے باعث تین ماہ تک کرکٹ میدانوں اور رواں ہفتے شیڈول آئی پی ایل سے بھی باہر ہو گئے۔ ربادا نے آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کرنا تھی، دہلی نے 4.2 کروڑ بھارتی روپوں میں جنوبی افریقن بائولر سے معاہدہ کیا تھا۔ جنوبی افریقن ٹیم کے مینجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران کمر میں تکلیف کی شکایت کی تھی اور اسی وجہ سے وہ دوسری اننگز میں صرف 8 اوورز کرا سکے تھے، سکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی کمر میں سٹریس ہے، ڈاکٹرز نے رپورٹ کے بعد انہیں تین ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل اور دورہ سری لنکا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp