No Pakistani Yet Supports Afridi

آفریدی کیخلاف بھارت میں ہرزہ سرائی جاری، پاکستانی کرکٹرزخاموش

لاہور : مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کےخلاف آواز اٹھانے پرسابق بھارتی کرکٹرزاور ہندوستانی میڈیا شاہد آفریدی کے پیچھے پڑگیاہے اور ہر چھوٹا بڑا کرکٹراپنے اپنے الفاظ میں سابق پاکستانی کپتان کےخلاف زہراگل رہے ہیں لیکن حیر ت انگیز طور پر کسی بھی پاکستانی کرکٹر نے ابھی تک اس معاملے میں آفریدی کے ساتھ کھڑاہونے کی کوشش نہیں کی ہے جو انتہائی حیران کن بات ہے۔
بھارتی اداکارسلمان خان کوسزاہونے پر دل بیٹھ جانے کی ٹوئیٹ کرنےوالے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی ابھی تک کشمیر کے معاملے پر بولنے سے کترا رہے ہیں جبکہ دیگر سابق پاکستانی پلیئرزکے بھی بھارت میں مفادات ہیں جس کے سبب ان کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں ۔پاکستانی میڈیا تو اپنے تئیں شاہد آفریدی کے حق میں خبریں چلارہاہے لیکن کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp