Shoaib Akhtar Also Worries On Going To Salman Khan's Jail

سلمان خان کے جیل جانے پر شعیب اختر بھی پریشان

لاہور : بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے جیل جانے پر پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی بہت پریشان ہیں اور انہوں نے اداکارکو جودھ پور عدالت کی طرف سے ملنے والی پانچ سال قید کی سزاکوانتہائی سخت قراردیا ہے۔شعیب اختر،سلمان خان کے گہرے دوست ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سلمان خان کے جیل جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ” قانون کے اپنے راستے ہیں اور ہمیں ہرحال میں قانون کا احترام کرنا چاہیے لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سزابہت سخت ہے ، وہ سلمان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امیدرکھتے ہیں کہ وہ بہت جلد باہر آجائیں گے“ ۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت نے 20سال قبل 1998ءمیں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی تھی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اپریل 2018

Share On Whatsapp