پشاور، شہیدبے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی میں جدیداور بین الاقوامی معیار کے سکواش کورٹس بنائے جائے گا، صدر سکواش فیڈریشن

, پشاور ریجن میں خواتین کھیلوں کی ترقی میں فرنٹیئر کالج،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان اور شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،قمرزمان

پشاور : پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اورسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے شہیدبے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی میں جدیداور بین الاقوامی معیار کے سکواش کورٹس بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں وہ سکواش فیڈریشن کے صدر ایئروائس مارشل مجاہدانور سے خصوصی ملاقات کرکے اس کام کو عملی جامہ پہنایاجائیگا،انکاکہناتھاکہ خیبر پختونخوااور خصوصاًپشاور ریجن میں خواتین کھیلوں کی ترقی میں فرنٹیئر کالج،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان اور شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور کیونکہ انہی کوششوں سے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں پشاور کی خواتین کھلاڑیوںنے ایک منفرد نام پیداکیاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزشہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی میں منعقدہ گرلزانٹر ڈگری کالجزسپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قمرزمان نے طالبات پر زوردیاکہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں بھی خودمشغول رکھیں ، اس سے انسان ذہنی وجسمانی طور پرتندرست رہتاہے اور کھیل میں محنت جاری رکھیں تو وہ بہت آگے جاسکیںگی کیونکہ اس خطے کی خواتین میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوںنے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررضیہ سلطانہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین کی بھر پور سپورٹ کے باعث پشاور اس سے الحاق شد ہ تمام گرلزکالجزکی طالبات کے مابین کھیلوں کے تواتر کیساتھ منعقد کرانا خوش آئندبات ہے ،قمرزمان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئروائس مارشل مجاہدانور کے ساتھ شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی میں جدیداور بین الاقوامی معیار کے مطابق سکواش کورٹس کی تعمیر کیلئے کہیں گے ،اگر اللہ نے چاہاتو اگلے سال پشاور میں خواتین کی اس بڑے درسگاہ میں نیشنل وومن سکواش چمپئن شپ منعقد کرائی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہاہے کہ روزاول سے انکی بڑی خواہش ہے کہ اس ادارے میں طالبات کو معیاری تعلیم کیساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کے بھر پور مواقع میسر ہوں ،جسکے لئے وقتاًفوقتاًفٹ بال،بیس بال ،کرکٹ،جوڈو،ووشو،اتھلیٹکس اور والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس منعقد کرارہے ہیں،تاہم اسکے ساتھ یونیورسٹی میں ایک جدیدسہولیات سے آراستہ جمنازیم اور فٹنس جیم بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یونیورسٹی میں جدیدجمنازیم تعمیرکرنے کااعلان کیاہے ہماری مطالبہ ہے کہ جمنازیم اورفٹنس سنٹر کی تعمیر پر جلداز جلد کام شروع کیاجائے تاکہ اسی طرح نہ صرف شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی بلکہ اس سے الحاق شدہ تمام خواتین کالجز کی طالبات کو انڈور کھیلوں کے مقابلوں کی سہولیات چار دیواری کے اندر مہیاہوسکے،بلکہ طالبات سمیت اساتذہ کو بھی خود کو فٹ رکھنے کیلئے فٹنس جیم سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 اپریل 2018

Share On Whatsapp