پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

, الیون سٹارز نے شارجہ سپورٹس اور دائودزئی سٹارز نے چمکنی برادرز کو ہرا دیا

پشاور : پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمخانہ گرائونڈ میں جاری پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں الیون سٹارز نے شارجہ سپورٹس اور دائودزئی سٹارز نے چمکنی برادرز کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں شارجہ سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے، محمد عامر عظمت 74 اور صفیان علی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الیون سٹارز کی جانب سے عبدالرحمن اور جاوید نے تین تین اور شفاعت نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں الیون سٹارز نے مطلوبہ ہدف 29 ویں اوور میں حاصل کیا، کلیم نے 64 اور ناصر خان نے 37 رنز بنائے، شارجہ سپورٹس کی جانب سے برکی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں دائوزئی سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی188 رنز بنائے، حارث 79 اور ناظم جان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چمکنی برادرز کی جانب سے فراز اللہ نے تین اور حبیب اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چمکنی برادرز ٹیم 21 ویں اوور میں 76 رنز پر آئوٹ ہوگئی، دائوزئی سٹارز کی جانب سے عطاء اللہ اور جان عالم نے تین تین اور ناظم جان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 اپریل 2018

Share On Whatsapp