بین الصوبائی گیمز ، خیبرپختونخوا تائیکوانڈو میڈلز میں سرفہرست

پشاور : پشاور میں منعقد ہ چوتھی بین الصوبائی گیمز 2018 میںخیبرپختونخوا تائیکوانڈو ٹیم کے میل وفمیل کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ میڈلز لے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر سات گولڈ ، نو سلور اور تین برائونز میڈلز جیتے اور 256 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ پنجاب نے 156 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور فاٹا نے 147 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ، صدر مرتضیٰ حسن اور سیکرٹری وقار آفریدی نے بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کے حوصلہ آفزائی کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد تقریب کا انعقاد کریگی ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp