Alan Wilkins Wishes Pakistanis Pakistan Day

غیر ملکی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی جانب سے یوم پاکستان پر جاری کیے گئے خصوصی پیغام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

لاہور : غیر ملکی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی جانب سے یوم پاکستان پر جاری کیے گئے خصوصی پیغام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی کوریج کے سلسلے میں کراچی میں موجود غیر ملکی کمنٹیٹر ایلن ولکنز کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ایلن ولنکز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی طور پر اردو میں پیغام جاری کیا۔
ایلن ولنکز کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ: "میرے پاکستانی دوستوں کو یوم پاکستان کی بہت بہت مبارک، مجھے خوشی ہے کہ میں یہ دن پاکستان میں گزار رہا ہوں۔ آپ کے پیار کا بہت بہت شکریہ۔ ایلن ولنکز کے اس پیغام کو پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp