Rain Treatens Match In Lahore

پشاور ، کراچی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، لاہور میں بارش

لاہور : پاکستان سپرلیگ تھری کے دوسرے ایلیمنیٹر مقابلے میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے تاہم لاہور میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا تاہم آج فائنل میں رسائی کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 2 بار مد مقابل ہوئی ہیں جس میں سے ایک میچ میں کراچی اور دوسرے میں زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب لاہور میں اس وقت موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ خطرے میں پڑ گیا، بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp