Karachi Kings Announce New Captin

پی ایس ایل ،کراچی کنگز نے ایلیمنیٹر ٹو کیلئے کپتان کا اعلان کردیا

کراچی : کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر کیلئے اپنے کپتان کے نا م کا اعلان کردیا ہے ۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ کے مطابق مستقل کپتان عماد وسیم اور سینئر کھلاڑی شا ہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جس کے بعد فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو آج کے مقابلے کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ آج کے مقابلے کی فاتح ٹیم 25مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ایونٹ کے فائنل میں مد مقابل ہو گی ۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp