Bangladesh Should Have Been Banned For Couple Of Games : Harbhajan Singh

ہربھجن سنگھ کا بنگلہ دیشی ٹیم پرچند میچزکی پابندی عائد لگانے کا مطالبہ

کولمبو : بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا سے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیشی پلیئرز کی جانب سے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے کے معاملے پر مطالبہ کیا کہ بنگال ٹائیگرز پر چند میچز کی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔مذکورہ مقابلے میں ایک مرحلے پر بنگلہ کپتان شکیب الحسن بھی طیش میں آکر پلیئرز کو میدان سے باہر بلانے پر آمادہ ہوگئے تھے اور ان کے پلیئرز اور سری لنکن کرکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی ،شکیب نے اپنے عمل کی معافی مانگ لی ہے لیکن ہربھجن کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹرز کو چند میچز کیلئے انٹرنیشنل مقابلوں سے باہر کردیا جانا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp