چکوال، جشن بہاراں سپورٹس میلہ 2018ء کے سلسلے میں فٹ بال چیمپین شپ کے دو میچز کھیلے گئے

چکوال۔20مارچ : جشن بہاراں سپورٹس میلہ چکوال2018ء کے سلسلے میں فٹ بال چیمپین شپ کے دو میچز کھیلے گئے۔چکوال سپورٹس فٹ بال کلب نے ہیرو فٹ بال کلب کو دو گول سے مات دے دی جبکہ نوروال فٹ بال کلب نے پرنس فٹ بال کلب کو پینلٹی سٹروک کے دوران شکست دیدی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چودھری عامر اوصاف اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدے داران آصف محمود طاہری،جمیل بالم،جمیل ہمدم وغیرہ بھی گرائونڈ میں موجود رہے اور تماشاییوں کی بڑی تعداد ان میچز کو دیکھنے کے لیے گرائونڈ میں موجود تھی۔
اسی سلسلہ میں شام ۵ بجے ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ڈراز نکالے گئے۔پہلے مرحلے میں کل ۰۳ ٹیموں نے حصہ لیا۔بیسٹ آف تھری ناک آئوٹ سسٹم کے اس ایونٹ میں ۵۱ میچز کھیلے گئے یہاں بھی تماشا یئوں کی کافی تعداد جمنیزیئم حال میں موجود رہی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ۔ڈسٹ رکٹ سپورٹس آفیسر چودھری عامر اوصاف نے ٹورنا منٹ کے انتظامات سنبھالے اور بیڈمنٹن کوچ مجتبیٰ ملک، عرفان صفدر نے ڈراز نکالے اور ریفری کی خدمات سرانجام دیں۔چودھری عامر اوصاف نے کہا کہ انشاء اللہ چکوال میں کھیلوں کے گرائونڈ آباد کرنے کا عزم کیا ہے اور چکوال کے کھلاڑی ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے اور ضلع کا نام روشن کریں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp