پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینیٹر، چوکے چھکوں کی برسات یقینی، گراونڈ کی باونڈری معمول سے چھوٹی کر دی گئی

لاہور : پی ایس ایل کے پہلے ایلیمینیٹر کیلئے گراونڈ کی باونڈری معمول سے چھوٹی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پشاور زلمی پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ میچ کو دلچسپ اور سنسنی خیز بنانے کیلئے پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کیلئے لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کی باونڈری معمول سے کہیں چھوٹی کر دی گئی ہے۔ میچ کیلئے گراونڈ کی باونڈری صرف 60 میٹر رکھی گئی ہے تاکہ بلے باز باآسانی چوکے چھکوں کی برسات کرکے شائقین کرکٹ کو خوب تفریح فراہم کر سکیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 مارچ 2018

Share On Whatsapp