کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی، کل کے میچ سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا

شارجہ : کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ تاہم کراچی کنگز کے اگلے میچز میں عماد وسیم کی شرکت تاحال غیر یقینی ہے۔ اس حوالے سے کراچی کنگز کی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عماد وسیم میچ کھیلنے کے قابل ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ کل کے میچ سے قبل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عماد وسیم لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے گراونڈ میں گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ عماد وسیم کے سر پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 13 مارچ 2018

Share On Whatsapp