Dropbox Passwords is a password manager from Dropbox

ڈراپ باکس نے اپنا پاس ورڈز منیجر متعارف کرا دیا

ڈراپ باکس  نے اب اپنا پاس ورڈ منیجر بھی متعارف کرا دیا ہے۔اس پاس ورڈ منیجر کو ڈراپ باکس پاس ورڈز کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل پلے سٹور پر دستیاب یہ پاس ورڈز منیجر ابھی ڈویلپمنٹ کے مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ اسے استعمال کرنے کے لیے دعوت نامہ بھی ضروری ہوتا  ہے۔
اس ایپلی کیشن کی ڈسکرپشن کے مطابق یہ بھی دوسرے پاس ورڈز منیجر کی طرح آپ کے پاس ورڈ یاد رکھتا ہے اور ویب سائٹس پر لاگ ان ہونے میں مدد دیتا ہے۔
یہ مختلف ڈیوائسز پر بھی باہم مربوط ہو جاتا ہے۔اس پاس ورڈز منیجر میں  پاس ورڈز زیرو-نالج انکرپشن سے محفوظ ہوتے ہیں۔
اس پاس ورڈ ز منیجر کی ویلکم سکرین کے مطابق  اسے  صرف ڈراپ باکس پلس اور ڈراپ باکس پروفیشنل صارفین استعمال کر سکتے ہیں، جس کی قیمت 10 یورو ہے۔اگر آپ ڈراپ باکس کو ادائیگی کر کے استعمال کر رہے ہیں تو یہ نیا پاس ورڈز منیجر ایک بونس ہے لیکن اس پاس ورڈز منیجر کے لیے ڈراپ باکس کو ادائیگی کرنے سےبہتر ہے کہ صارفین دوسرے  مفت پاس ورڈز منیجر زاستعمال کر لے۔
ڈراپ باکس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ یہ ایپلی کیشن تمام صارفین کے لیے کب جاری کی جائے گی۔اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 7 جون 2020

Share On Whatsapp