Shield Corporation pledges to offer FREE ONLINE PEDIATRIC CONSULTATION in Pakistan

شیلڈ کارپوریشن نے پاکستان میں بچوں کے علاج سے متعلق مفت مشاورتی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں

ایک مقبول کنزیومر برانڈ،  شیلڈ کارپوریشن نے پاکستان میں بچوں کے علاج سے متعلق مفت مشاورتی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ شیلڈ کارپوریشن نے اسے شیلڈ بے بیز ٹیلی-کلینک(Shield Babies Tele-Clinic) کا نام دیا ہے۔
اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے والدین ٹیلی فون نمبر  0311-2(Babies) یعنی 0311-2222437 پر سوموار سے ہفتے کے دن صبح 9 سے 5 بجے تک کال کر کے مشورہ لے سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، کراچی کے ماہرین امراض  اطفال  والدین کو مشاورت  دیں گے۔
[short][show_tech_video 431][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 15 جولائی 2020

Share On Whatsapp