Microsoft and Google team up to bring more web apps to the Play Store

مائیکروسافٹ اور گوگل مل کر پلے سٹور کے لیے مزید ویب ایپس بنائیں گے

مائیکروسافٹ اپنی ڈیوائسز جیسے سرفس ڈاوؤ  وغیرہ سے زیادہ اینڈروئیڈ کے لیے سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ گوگل کے ساتھ مل کر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے ویب ایپس بنائے گا۔ یہ ایپس پلے سٹور کے ذریعے انسٹال کی جاسکیں گی۔مائیکروسافٹ کے PWABuilder ٹول سے بنائی گئی ایپس گوگل کی Bubblewrap یوٹیلیٹی اور لائبریری کو استعمال کر کے نئے فیچرز کا فائدہ اٹھائیں گی، جن میں ویب شارٹ کٹس کے نئے سٹینڈرڈ، وژیول کسٹومائزیشن اور پش نوٹیفیکیشن شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ کی ٹول کٹ استعمال کرتے ہوئے اب زیادہ ڈویلپرز اینڈروئیڈ کے لیے بہتر ایپس بنا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جولائی 2020

Share On Whatsapp