Google adds its own address system to Maps location sharing on Android

گوگل نے اینڈروئیڈ پر میپس لوکیشن شیئرنگ کے یے اپنا ایڈریس سسٹم شامل کر دیا

گوگل کےپلس کوڈز وہ الفا نیومیرک کوڈز ہیں جو گوگل میپس پر کسی شہر، ملک اور جگہ کےپتے کو ظاہر کرتے ہیں۔ گوگل میپس میں انہیں سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
گوگل میپس کی حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد اینڈروئیڈ صارفین پلس کوڈز کے ذریعے زیادہ آسانی سے لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔ گوگل میپس پر نظر آنے والی نیلی ڈاٹ، جو آپ کی لوکیشن کو ظاہر کرتی ہے، پر ٹیپ کرنے سے آپ ایپ سے کوڈ کاپی اور دوسری جگہ پیسٹ  کر کے اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ کوڈز کی ٹیکنالوجی اوپن سورس ہے۔  
اگر آپ کوئی دوسری لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں، اس پر ٹیپ کر کے کچھ دیر ہولڈ کریں تو آپ کو پلس کوڈ مل جائے گا۔
یہ فیچر کچھ ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 مئی 2020

Share On Whatsapp