Samsung details its debit card

سام سنگ نے اپنے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات بتا دیں

سام سنگ نے  اعلان کیاہے کہ وہ ایک فزیکل ڈیبٹ کارڈ پر کام کر رہا ہے۔ یہ  ڈیبٹ کارڈ سام سنگ پے سروس کے کے ساتھ چلے گا۔ سام سنگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس کارڈ کی مزید تفصیلات بتائی ہیں۔ نئی سروس کا نام سام سنگ منی بائی   صوفی (Samsung Money by SoFi) ہوگا۔یہ سروس سام سنگ  کی پہلے سے موجود سروس سام سنگ پے سے مربوط ہوگی۔
سام سنگ منی سے آپ پرائیویٹ یا مشترکہ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ جب آپ کو فزیکل کارڈ موصول ہو تو  آپ اسے این ایف سی سے ایکٹیویٹ کر سکتے  ہیں۔
یہاں پر آپ اپنے تمام مالی معاملات منظم کر سکتے ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے نہ تو آپ کو کہیں فون کرنا پڑے گا اور نہ ہی کسی بنک جانا پڑے گا۔ اس ڈیبٹ کارڈ سے امریکا بھر میں پھیلی  آل پوائنٹ اے ٹی ایمز سے رقم نکلوائی جا سکے گی ، جس کے  لیے فیس  کی  کٹوتی ہوگی  لیکن سام سنگ کٹوتی کی گئی فیس آپ کو واپس کر دے گا۔
اس سے آپ Samsung Rewards پروگرام  کے فوائد بھی حاصل کر سکیں گے۔
یعنی ہر خریداری پر آپ کو پوائنٹس ملیں گے۔جب آپ کے پوائنٹس 1000 ہو جائیں گے تو آپ انہیں کیش کی صورت میں حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ سام سنگ منی اکاؤنٹ میں  اپنی بچت محفوظ رکھنے پر صارفین کو اوسط سے زیادہ شرح سے سود کی ادائیگی کی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کارڈ پر کوئی نمبر یا سی وی وی درج نہیں ہوگا۔ ان   معلومات  تک رسائی صرف سام سنگ پے ایپ کے ذریعے ہوگی۔یہ سروس ابھی تک لانچ نہیں ہوئی، اس لیے صارفین ویٹنگ لسٹ میں شامل وہ سکتے ہیں۔ سروس کے لانچ ہونے پر  ویٹنگ لسٹ میں شامل افراد کو اس گرما کے آخر تک مطلع کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 مئی 2020

Share On Whatsapp