اب یوٹیوب آپ کو بتائے گا کہ ویڈیوز دیکھنا بند کریں اور سو جائیں
یوٹیوب پر صارفین کے وقت کو بچانے کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے پہلے بھی کئی اچھے فیچر متعارف کرائے ہیں۔یوٹیوب نے سکرین ٹائم منیجمنٹ اور ڈیجیٹل ویل نیس کے فیچرز پیش کرنے کے بعد اب بیڈ ٹائم ریمائنڈر کا فیچر بھی پیش کیا ہے۔یہ صارفین کو اپنی نیند کی روٹین خراب ہونے سے بچانے میں مدد دے گا۔ اس فیچر سے آپ ویڈیو کی سیٹنگ سے سٹارٹ اور اینڈ ٹائم منتخب کر سکتے ہیں، جس کے بعد ویڈیو کے درمیان ہی ایک پاپ اپ ظاہر ہوگا اور آپ کو سونے کے وقت کے بارے میں بتائے گا، جس کے بعد آپ ویڈیو کو بند کر سکتے ہیں یا چاہے تو اس کے ختم ہونے کا انتظار بھی کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے پچھلے دو سالوں میں ڈیجیٹل ویل نیس کے کئی فیچرز پیش کیے ہیں۔ بیڈ ٹائم ریمائنڈر یوٹیوب کا تازہ ترین فیچر ہے۔ یہ فیچر ابھی اینڈروئیڈ اور آئی فون کے لیے دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 مئی 2020