Twitter says staff can continue working from home permanently

ٹوئٹر کا سٹاف اب مستقل طور پر گھر سے کام کر سکتا ہے

کل  صبح جیک ڈورسی نے ٹوئٹر کے ملازمین کو ایک ای میل کی اور انہیں بتایا کہ اب وہ جب تک چاہیں گھر سے ہی کام کر سکتے ہیں۔سی ای او نے بتایا کہ ٹوئٹر نے سب سے پہلے گھر سے کام کرنے کا ماڈل اپنایا تھا۔ ٹوئٹر نے ٹیک کرنچ کو ای میل کرتے ہوئے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ٹوئٹر نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے اپنے ملازمین کو  کہیں سے بھی کام کرنے کی اجازت دی۔ پچھلے کچھ ماہ میں ثابت ہوا ہے کہ  اُنکے ملازمین کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اُن کے ملازمین چاہیں تو ہمیشہ گھروں سے کام کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کمپنی ایسے ملازمین کے لیے دفتر میں کام کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی، جو ایسا کرنا چاہے گا۔ٹوئٹر کے علاوہ دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں، جیسے فیس بک اور گوگل،  نے بھی گھروں سے کام کرنے کی پالیسی کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 مئی 2020

Share On Whatsapp