Unicode announces no new emojis in 2021 due to COVID-19

کووڈ-19 کی وجہ سے 2021 میں نئی ایموجیز پیش نہیں کی جائیں گی۔ یونی کوڈ نے اعلان کر دیا

غیر تجارتی گروپ یونی کوڈ نے بتایا کہ کہ کووڈ-19 کے باعث  ایموجیز میں 2021 میں کوئی نیا کردار شامل نہیں ہوگا۔
یونی کوڈ کنسورشیم نے بتایا  کہ یونی کوڈ سٹینڈرڈ کا  ورژن 14  اصل میں مارچ 2021 میں متعارف کرایا جانا تھا لیکن اسے 6 ماہ بعد ستمبر 2021 میں پیش کیا جائے گا۔
گروپ نے بتایا کہ نئے یونی کوڈ سٹینڈرڈ ز کو تجارتی طور پر دستیاب سمارٹ فونز میں آنے میں 9 ماہ لگتے ہیں۔ اس لیے تیکنیکی طور  پر 2021 میں کوئی نیا ایموجی  جاری نہیں کیا جائے گا۔
کنسورشیم کا کہنا ہے کہ وہ رضاکاروں کے کام پر انحصار کرتے ہیں۔ اب انہیں اپنا کام مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ مزید مل گئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 اپریل 2020

Share On Whatsapp