Netflix improves parental controls, now you can PIN protect whole profiles

نیٹ فلیکس نے پیرنٹل کنٹرول کو مزید بہتر کر دیا

نیٹ فلیکس نے عمر کی بنیاد پر پیرنٹل کنٹرول کا فیچر 2018 میں پیش کیا تھا۔ اب کمپنی  نے بچوں کے  پروفائل کے لیے مزید فیچرز پیش کیے ہیں۔
نیٹ فلیکس نے اب پن پروٹیکشن کو مکمل پروفائلز تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے پہلے پن پروٹیکٹ سے مخصوص فلمیں ، سیریز  اور شو ز کو ہی منتخب کر کے لاک کیا  جا سکتا تھا۔
صارفین کے پاس اب بھی مخصوص فلموں، سیریز یا شو کو لاک کرنے کا آپشن ہے۔ نیٹ فلیکس انہیں بچوں کے پروفائل سے بالکل چھپا دے گی۔
والدین کے پروفائل  سے جائزہ لیا جا سکے گا کہ بچوں کے پروفائل سے کیا کچھ دیکھا جا سکے۔
نیٹ فلیکس نے ایک اور اہم فیچر بچوں کے پروفائل میں اگلی قسط کو آٹو پلے  کرنے  آپشن ڈس ایبل کر دیا ہے تاکہ بچے نیٹ فلیکس پر ہی اپنا وقت برباد نہ کرتے رہیں۔یہ نئے کنٹرول  کمپیوٹر یا سمارٹ فون دونوں جگہ سے اکاؤنٹ سیٹنگ سے  سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
نیٹ فلیکس پر Profile and Parental Controls  کا صفحہ آپ کو ایک ہی نظر میں دکھائے گا کہ  کس پروفائل پر کونسی پابندی لگی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 9 اپریل 2020

Share On Whatsapp