1.1.1.1 For Families: Block Adult Content In Home With Free Cloudflare DNS

کلاؤڈ فلیئر فار فیملیز سے مال وئیر اور غیر اخلاقی مواد کو گھر میں بلاک کریں

دو سال تک کامیابی سے ڈی این ایس سروس فراہم کرنے کے بعد کلاؤڈ فلیئر نے 1.1.1.1 فار فیملیز کا اعلان کر دیا ہے۔صارفین کی بہت سی درخواستوں کے بعد کلاؤڈ فلیئر نے گھروں کے لیے الگ ڈی این ایس فراہم کر دیاہے۔کلاؤڈ فلیئر کے 1.1.1.1 اور 1.1.1.1 فار فیملیز میں بنیادی فرق فلٹرز کی فراہمی کا ہے۔ فیملی ڈی این ایس آپشن  سے آپ کے گھر کے کمپیوٹر زیا آپ کے ذاتی کمپیوٹر پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد نہیں دیکھا جا سکے گا اور مال وئیر سے بھی بچا جا سکے گا۔

1.1.1.1 فار فیملیز  IPv4 اور IPv6 دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اسے سیٹ اپ کرنا بھی کافی آسان ہے۔ یاد رہے کہ 1.1.1.1 فار فیملیز دو طرح کے فلٹر فراہم کرتا ہے۔ ایک فلٹر صرف مال وئیر کو روکتا ہے جبکہ دوسرا فلٹر مال  وئیر  اور غیر اخلاقی دونوں طرح کے مواد کو روکتا ہے۔
اگر آپ اپنے نیٹ ورک کو صرف مال وئیر سے محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ڈی این ایس میں درج ذیل سیٹنگ  کریں۔

•    For Ipv4: 1.1.1.2and 1.0.0.2
•    For Ipv6: 2606:4700:4700::1112and 2606:4700:4700::1002

اگر آپ مال وئیر اور غیر اخلاقی مواد دونوں کو بلاک کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل سیٹنگ کریں۔

•    For Ipv4: 1.1.1.3 and 1.0.0.3
•    For Ipv6: 2606:4700:4700::1113 and 2606:4700:4700::1003

راؤٹر اور پی سی پر ڈی این ایس سیٹنگ کو تبدیل کرنے کا طریقہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


تاریخ اشاعت : بدھ 8 اپریل 2020

Share On Whatsapp